ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کابینہ لے سکتا ہے بڑا فیصلہ: شاپنگ مال اور بڑی خوردہ شاپ پر بھی مل سکے گا پٹرول ڈیزل

کابینہ لے سکتا ہے بڑا فیصلہ: شاپنگ مال اور بڑی خوردہ شاپ پر بھی مل سکے گا پٹرول ڈیزل

Wed, 23 Oct 2019 19:23:23    S.O. News Service

نئی دہلی،23/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) مرکزی کابینہ کے اجلاس میں پرائیویٹ پیٹرول پمپ کو لے کر لے بڑا فیصلہ آ سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مودی حکومت پٹرول پمپ کھولنے سے منسلک قوانین میں ڈھیل دے سکتی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد بڑے شاپنگ مال یا بڑی خوردہ دکان میں بھی پٹرول ڈیزل مل سکے گا۔2000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بجائے 250 کروڑ روپے کے نیٹورتھ والی کمپنی بھی پٹرول پمپ کھول سکے گی۔اگر کوئی کمپنی پٹرولیم سیکٹر میں کاروبار نہیں کر رہی تو بھی فیول رٹیل لائسنس مل سکتا ہے۔  وزارت پٹرولیم نے اکتوبر 2018 میں فیول رٹیل سے منسلک قوانین میں تبدیلی کے لئے ایکسپرٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ ایکسپرٹ کمیٹی نے کئی سفارشات کی تھیں۔اس قدم سے فیول رٹیل مارکیٹ میں مقابلہ بڑھایا جا سکے گا۔ وہیں دوسری طرف نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کسانوں کو دیوالی کا تحفہ دینے کی تیاری کر رہی ہے۔مودی حکومت ربی کی فصلوں کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ کر سکتی ہے۔اس کو لے کر مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اسی مہینے حکومت نے وزیر اعظم کسان احترام فنڈ (پی ایم کسان) کی منصوبہ بندی کے تحت 6,000روپے سالانہ فائدہ اٹھانے کے لیے اکاؤنٹ کو آدھار سے جوڑنے کی میعاد 30 نومبر تک بڑھا دی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت والی کابینہ کی اقتصادی امور کی کمیٹی (سی سی ای اے) کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔


Share: