ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کابل میں خود کش حملے میں چار ہلاکتیں

کابل میں خود کش حملے میں چار ہلاکتیں

Thu, 17 Nov 2016 12:31:56    S.O. News Service

کابل ،16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغان دارالحکومت کابل میں کیے گئے ایک خود کش بم حملے میں چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ حملہ آور نے پیدل چلتے ہوئے حکومتی دستوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ مرنے والوں میں سلامتی کے ملکی اداروں کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ کابل شہر کے مرکزی علاقے میں پیش آیا۔ ابھی تک کسی بھی گروپ نے اس حملیکی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے روز بگرام کے فضائی اڈے کے اندر کیے گئے ایک خود کش حملے میں چار امریکی ہلاک ہو گئے تھے۔


Share: