ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کو ختم کیا جائے: امریکی کمپنیاں

ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کو ختم کیا جائے: امریکی کمپنیاں

Thu, 20 Apr 2017 21:35:29    S.O. News Service

نیویارک،20اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گوگل، مائیکرو سافٹ، فیس بک اور ایمازون سمیت ٹیکنالوجی کے شعبے کی درجنوں امریکی کمپنیاں امریکی صدر کی طرف سے عائد کردہ تازہ سفری پابندیوں کے خلاف قانونی جنگ کا حصہ بن گئی ہیں۔ میری لینڈ کی ایک اپیل کورٹ میں امریکا کی ایک سو ساٹھ سے زائد کمپنیوں کی طرف سے ایک ’فرینڈ آف دی کورٹ‘ نامی خط لکھا گیا ہے، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی حکم نامے کو ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس صدارتی حکم نامے کے تحت چھ مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخل ہونے پر90 دن کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔


Share: