ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین میں تعمیراتی منصوبے پر حادثہ، 40افراد ہلاک

چین میں تعمیراتی منصوبے پر حادثہ، 40افراد ہلاک

Fri, 25 Nov 2016 11:22:59    S.O. News Service

بیجنگ،24نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ جیانگ زی میں پیش آیا اور تعمیراتی مقام پر کئی افراد مبلے تلے دبے ہوئے ہیں مشرقی چین میں ایک تعمیراتی منصوبے پر حادثے میں کم از کم 40افراد ہلاک ہو گئے جب کہ اطلاعات کے مطابق کئی دیگر ملبے تلے دب گئے ہیں۔فینگ چینگ شہر کی سیفٹی سے متعلق انتظامیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ بجلی کے پلانٹ کو ٹھنڈا کرنے والے ٹاور پر تعمیر کیا جانے والا پلیٹ فارم جمعرات کو منہدم ہو گیا جس کی وجہ سے اموات واقعہ ہوئیں۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا' کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صوبہ جیانگ زی میں پیش آیا اور تعمیراتی مقام پر کئی افراد مبلے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تعداد کے بارے میں معلوم نہیں ہے۔اس واقعہ کے بارے میں ٹی وی پر دکھائے جانے والے مناظر اور تصاویر میں اسٹیل پائپ اور لکڑی کی تختے زمین پر بکھرے ہوئے نظر آئے۔حالیہ مہینوں میں چین میں کئی صنعتی حادثات پیش آئے ہیں جس کی وجہ بظاہر مبینہ بد عنوانی، حفاظتی انتظامات کو نظر انداز کرنا اور ملک کی سست ہوتی ہوئی معیشت کے تناظر میں پیداور کو بڑھانے کا دباؤ ہے۔


Share: