بیجنگ، 11جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چین کی سرکاری میڈیا نے کہا کہ بیجنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے اگرویت نام کے ساتھ ہندوستان اپنے فوجی تعلقات مضبوط کرنے کا کوئی قدم اٹھاتا ہے تو اس سے علاقے میں رکاوٹ پیدا ہوگی اور چین ہاتھ پر ہاتھ دھرکر نہیں بیٹھے گا۔چین کی سرکاری میڈیا نے یہ بات اس رپورٹ کے تناظر میں کہی ہے کہ نئی دہلی ہنوئی کو سطح سے ہوا میں مار کرنے والے آکاش میزائل فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ویت نام سطح سے ہوا میں مار کرنے والے آکاش میزائل نظام کی فراہمی کی خبروں پر چین کے خدشات کو اجاگر کرتے ہوئے گلوبل ٹائمز میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت ہند اسٹریٹیجک معاہدے یا بیجنگ کے خلاف انتقام کے جذبے سے ویتنام کے ساتھ بنیادی طور پر اپنے فوجی تعلقات کو مضبوط کرتی ہے تو اس سے علاقے میں رکاوٹ پیدا ہوگی اور چین کے ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گا۔
اس میں کہا گیا کہ میزائل کی فراہمی عام ہتھیار فروخت کے طور پر ہونی ہے، جسے ہندوستانی میڈیا میں اب تک چین کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ایک جواب کے طور پر بتاتا رہا ہے۔گلوبل ٹائمز نے یہ بات ان خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہی کہ نئی دہلی کا یہ قدم چین کی طرف سے ہندوستان کو جوہری سپلائر گروپ (این ایس جی)کا رکن بننے سے روکنے اور جیش محمد کے دہشت گرد مسعوداظہر پر اقوام متحدہ سے پابندی لگانے کی ہندوستان کے کوششوں میں چین کی طرف سے رکاوٹ لگائے جانے کے جواب میں ہے۔