ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / چین سے امریکہ آنے والے مسافروں کے طبی معائنے کا فیصلہ

چین سے امریکہ آنے والے مسافروں کے طبی معائنے کا فیصلہ

Sat, 18 Jan 2020 19:02:14    S.O. News Service

نیویارک،18جنوری(آئی این ایس انڈیا) امریکہ نے دی نوویل کورونا وائر 2019ء سے متاثر مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے چین کے صوبہ ووہان سے امریکہ کا ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی تشخیص کی شروعات کی ہے۔امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز نے نوٹس جاری کرکے کہا کہ بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز، کسٹم اور بارڈر پروٹیکشن محکمہ نے چین کے ووہان شہر سے براہ راست یا منسلک پروازوں کے ذریعہ امریکہ کا ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کی صحت کی تشخیص کا آغاز کرے گا۔ یہ سرگرمیاں چین سے تھائی لینڈ اور جاپان جانے والے مسافروں میں اس وائرس کی علامتیں پائے جانے کے پیش نظر شروع کی گئی ہیں‘۔سی ڈی سی نے کہا کہ ووہان سے امریکہ کے سان فرانسسکو، نیویارک اور لاس اینجلس ہوائی اڈے پر سب سے زیادہ مسافر آتے ہیں اور آج سے ان ہوائی اڈوں پر چین کے ووہان سے آنے والے مسافروں کی جانچ کی جائے گی۔سی ڈی سی نے بتایا کہ اس کے لئے سو اضافی ملازمین کو ان ہوائی اڈوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔


Share: