ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چھتیس گڑھ:پریشر بم دھماکے سے سی آر پی ایف اہلکار شہید، جوان زخمی

چھتیس گڑھ:پریشر بم دھماکے سے سی آر پی ایف اہلکار شہید، جوان زخمی

Wed, 23 Nov 2016 12:02:55    S.O. News Service

رائے پور،22؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ سکما ضلع میں پریشر بم کی زد میں آنے سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کا ایک افسر شہید ہو گیا اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔سکما ضلع کے پولیس حکام نے آج میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ آج صبح ضلع کے چنتل نار تھانہ علاقے میں پریشر بم کی زد میں آنے سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 74ویں بٹالین کے ڈپٹی انسپکٹر بی ایس بشٹ شہید ہو گئے اور کانسٹیبل سدھاکر زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ چنتل نار تھانہ علاقے میں سی آر پی ایف کی ٹیم کو گشت کرنے کے لیے روانہ کیا گیا تھا،ٹیم جب برکاپال اور چنتل نار کے درمیان میں تھی ، تبھی بشٹ اور سدھاکر کا پاؤں پریشر بم کے اوپر چلا گیا، اس کے بعد بم میں دھماکہ ہوگیا ، اس واقعہ میں بشٹ اور سدھاکر زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جائے حادثہ کے لیے اضافی پولیس ٹیم کو روانہ کردیا گیاہے اور زخمیوں کو وہاں سے باہر نکالنے کی کارروائی شروع کی گئی۔حکام نے بتایا کہ جب زخمیوں کو جنگل سے باہر نکالا جا رہا تھا تبھی بشٹ کی راستہ میں موت ہو گئی، وہیں، سدھاکر کو بہتر علاج کے لیے ہیلی کاپٹر سے جگدل پور روانہ کیا گیا ہے۔اس سے پہلے کسل متاثرہ چنت لنار علاقے میں پیر کو پریشر بم کی زد میں آکر سی آر پی ایف کی 74ویں بٹالین کے دو جوان زخمی ہو گئے تھے۔


Share: