چنتامنی:15 /جنوری(محمد اسلم/ایس او نیوز )چنتامنی رورل پولیس تھانہ کے حدود میں گذشتہ رات 11:30بجے پیش آئے حادثے میں ایک کی موت واقع ہوگئی یہ حادثہ شہر کے کولار روڈ انجنیا سوامی مندر کے قریب پیش آیا رورل پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق چنتامنی ٹاون کا ساکن ہریش(35)اور اُس کے دو دوست منجو ناتھ اور سدھاکر کروٹ ہلی کے کسی ہوٹل میں کھانا کھاکر کارسے چنتامنی شہر آرہے تھے جب کار کولار روڈ انجنیا سوامی مندر کے قریب پہنچی تو وہاں درخت سے ٹکرا کر دیوار کو جاکر ٹھوس دی جس سے ہر یش موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ اُس کے دو ساتھی شدید طور پر زخمی ہوگئے زخمیوں کو یہا ں کے مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور رورل پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔