منگلورو 18؍ نومبر(ایس او نیوز) الال پولیس اسٹیشن کی حدود میں کولیا نامی مقام پر ایک پٹرول ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان تصادم کی وجہ سے بس ڈررائیور سمیت چار افراد کے زخمی ہونے کی خبرملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے 66پر پٹرول سے بھرا ہوا ٹینکر کیرالہ کی طرف جارہاتھاجو سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گیا۔اس کے نتیجے میں جو لوگ زخمی ہوگئے ان کی شناخت دھنا لکشمی، شوبھا، دیپیکا اور بس ڈرائیورکرشنپا کے طور پر کی گئی ہے۔اتفاق سے اسی مقام پر ایک آدھ مہینے پہلے بھی اسی قسم کا حادثہ وہوچکا ہے جس میں کئی مسافر زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد اس مقام پر احتیاط برتنے کے لئے سائن بورڈ اور رکاوٹوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔لیکن ڈرائیور وں کی بے پروا اور تیز رفتار ڈرائیونگ سے اکثر یہاں حادثے رونما ہوتے رہتے ہیں۔یہاں کے عوام کا اصرار ہے کہ اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کرنا بے حد ضروری ہوگیا ہے ورنہ آنے والے دنوں میں یہاں مزید خطرناک حادثے ہونے کے امکانات موجود ہیں۔