ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پندرہ دنوں میں آپ کی دہلیز پر راشن کارڈ کی فراہمی: قادر

پندرہ دنوں میں آپ کی دہلیز پر راشن کارڈ کی فراہمی: قادر

Tue, 22 Nov 2016 11:33:31    S.O. News Service

بنگلورو۔21؍نومبر(ایس او نیوز) ریاستی حکومت کی طرف سے راشن کارڈوں کی فراہمی کیلئے ایک نیا نظام متعارف کروانے کا منصوبہ حکومت کے زیر غور ہے۔اس نظام کے تحت درخواست دینے کے پندرہ دن کے اندر نیا راشن کارڈ درخواست گذار کے پتے پر پہنچا دیا جائے گا۔ یہ بات آج وزیر برائے شہری رسد وخوراک یوٹی قادر نے بتائی۔ بلگاوی کے سورنا سودھا میں آج سے شروع ہوئے کونسل اجلاس کے پہلے دن کانگریس رکن ایوان ڈیسوزاکے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر قادر نے کہاکہ نئے راشن کارڈ کیلئے درخواست جمع کرنے کے پندرہ دن کے اندر بذریعہ ڈاک نیا راشن کارڈ پہنچانے کا انتظام دسمبر کے اواخر تک متعارف کروادیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ راشن کارڈ کیلئے درخواست گذاروں کو بار بار چکر کاٹنے کی ضرورت نہ پڑے ، اسی لئے حکومت نے طے کیا ہے کہ راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کردیا جائے۔ اگر درخواست گذار نے اپنے اور اپنے افراد خانہ کے آدھار کارڈ مہیا کرادئے تو اس سے کوئی دستاویز طلب نہیں کیا جائے گا۔آدھار کارڈ کی بنیاد پر پندرہ دنوں کے اندر نیا راشن کارڈ ان کے پتے پر پہنچا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں راشن کارڈ کیلئے درخواست گرام پنچایتوں میں ہی جمع کرائی جاسکتی ہے۔ اس کیلئے محکمۂ دیہی ترقیات اور پنچایت راج سے اشتراک کیا گیا ہے۔ قادر نے بتایاکہ گزشتہ تین سال کے دوران 25؍لاکھ نئے راشن کارڈ جاری کئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے راشن کارڈ کیلئے محکمۂ شہری رسد وخوراک نے 14؍ شرائط رکھے تھے، ان کو گھٹا کر اب محض چار کیا گیا ہے۔ 


Share: