ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب: نابھا جیل سے فرار خالصتانی دہشت گرد ہرمندر سنگھ منٹو گرفتار

پنجاب: نابھا جیل سے فرار خالصتانی دہشت گرد ہرمندر سنگھ منٹو گرفتار

Tue, 29 Nov 2016 03:38:12    S.O. News Service

نئی دہلی،28/نومبر (آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) پنجاب میں نابھا جیل سے فرارہوا خالصتانی حامی دہشت گرد ہرمندر سنگھ منٹو کو دہلی ہریانہ سرحد پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسے خصوصی ٹیم نے سرحد پر گرفتار کیا۔منٹو کے ساتھ فرارہوئے دیگر پانچ خطرناک قیدی اب بھی فرار ہیں۔پولیس نے واردات میں استعمال کی گئی تیسری کار ہریانہ کیتھل سے برآمد کرلی ہے۔کئی دہشت گردانہ وارداتوں میں شامل ہونے کے الزام میں 47سالہ منٹو کو نومبر 2014میں دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔اس کو 2008میں سرسا میں واقع ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ پر حملے اور 2010میں ہلواڑہ فضائیہ کے اسٹیشن میں دھماکہ خیز مواد ملنے سمیت 10مقدمات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔غورطلب ہے کہ پنجاب کی نابھا جیل پر حملہ کرنے والے مسلح افراد میں سے ایک کو اترپردیش کے شاملی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔پروندر نامی اس مجرم کے پاس سے کافی مقدار میں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پرمندر کے خلاف پہلے سے ہی کئی معاملے درج ہیں، پولیس اب اس سے پوچھ گچھ کر کے اس کے باقی ساتھیوں اور ان کے ٹھکانوں کا پتہ لگانے میں مصروف ہے۔اتر پردیش کے ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (لاء اینڈآرڈر)دلجیت سنگھ چودھری نے بتایا کہ شاملی میں تلاشی کے دوران پرمندر کی ٹویوٹا فارچیونر کار سے ایک سیلف لوڈنگ رائفل (ایس ایل آر) 3 رائفل اور کئی دوسرے ہتھیار برآمد کئے گئے۔قابل ذکر ہے کہ تقریبا 10مسلح افراد نے اتوار کی صبح نابھا جیل پر حملہ کرکے دہشت گرد تنظیم خالصتان لبریشن فورس (کے ایل ایف)کے سرغنہ ہرمندر سنگھ منٹو اور پانچ دیگر مجرموں کو بھگا لے گئے تھے، اس حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔جس وقت یہ حملہ ہواتھا، اس وقت جیل میں رات کی ڈیوٹی بدل رہی تھی اور صبح کی شفٹ چارج لے رہی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور بڑی گاڑیوں میں آئے تھے، ان میں سے کچھ پولیس کی وردی میں تھے، ان کی گاڑیوں کی ڈکی میں ہتھیار رکھے ہوئے تھے، یہ لوگ فائرنگ کرتے ہوئے اندر گھسے اور پھر قیدیوں کو لے کر فرار ہو گئے تھے۔پنجاب حکومت نے فرارہوئے قیدیوں کا سراغ دینے والوں کو 25لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت سے اس سلسلے میں رپورٹ مانگی ہے۔


Share: