چنڈی گڑھ10مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) پنجاب میں عام آدمی پارٹی کے لیڈر بھگونت مان کو کنوینر بنانے پر آپ کے کچھ لیڈر ناراض ہیں۔ کنوینر کے عہدے سے ہٹائے گئے گرپریت گھگی اب پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ گرپریت گگی کو کنوینر کے عہدے سے ہٹائے جانے کی مخالفت میں ممبر اسمبلی سکھپال کھیڑا نے بھی چیف وہپ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔بتا دیں کہ گرپریت گگی نے گزشتہ سال فروری میں عام آدمی پارٹی کا دامن تھاما تھا۔ پنجاب کے جانے مانے مزاحیہ آرٹسٹ گگی ٹی وی پر کامیڈی شو میں نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔گرپریت گگی ٹی وی پر بہت سے مزاحیہ شو سے جڑے ہیں، لیکن سب سے زیادہ مشہور کامیڈی شو انڈین لافٹر ہوئے۔ وہیں حال ہی میں پنجاب میں پارٹی کے کنوینر بنے اداکار اور مزاحیہ فنکار بھگونت مان بھی کئی ٹی وی پروگراموں میں کام کر چکے ہیں اور فی الحال سنگرورسے عام آدمی پارٹی کے ایم پی ہیں۔