ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنجاب انتخابات:کانگریس نے امیدواروں کی آخری فہرست جاری کی

پنجاب انتخابات:کانگریس نے امیدواروں کی آخری فہرست جاری کی

Tue, 17 Jan 2017 22:21:58  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 17جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے 4 فروری کو ہونے والے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے آج باقی تین سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔اندربیر سنگھ بولاریا امرتسر ساؤتھ سے الیکشن لڑیں گے جبکہ منجو بنسل منساسے پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔کانگریس نے ایک بیان میں بتایا کہ لدھیانہ مشرقی سے سنجے تلوار کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ان تینوں ناموں کے ساتھ ہی پارٹی نے ریاست میں ہونے والے 117اسمبلی سیٹ کے لئے اپنے تمام امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔امرتسر (جنوب) سے موجودہ رکن اسمبلی بولاریا گزشتہ سال اکتوبر میں اکالی دل چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوئے تھے،جبکہ منجو بنسل کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی منگت رائے بنسل کی بیوی ہیں۔تلوار لدھیانہ سے کانگریس کے موجودہ کونسلر ہیں۔اس سال پارٹی نے ریاست میں حکمران شد کے خلاف سینئر لیڈران کو میدان میں اتارا ہے۔کانگریس ریاستی یونٹ کے صدر امرندر سنگھ وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کے خلاف لانبی سے میدان میں ہیں، جبکہ پارٹی کے نوجوان لیڈر اور لدھیانہ سے ممبر پارلیمنٹ رنویت سنگھ بٹو جلال آباد سے میدان میں اتریں گے جو ریاست کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل کا گڑھ ہے۔امرندر اپنے روایتی پٹیالہ شہری علاقے سے بھی میدان میں ہیں۔پارٹی نے کرکٹر سے سیاستدان بنے نوجوت سنگھ سدھو کو بھی امرتسر مشرق سے امیدوار بنایا ہے۔پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے حکمران شد بی جے پی اتحاد، کانگریس اور پنجاب میں پہلی بار الیکشن لڑ رہے آپ کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔


Share: