ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پروفیسر مجاہد بیگ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے میڈیسن شعبہ کے نئے سربراہ بنے

پروفیسر مجاہد بیگ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے میڈیسن شعبہ کے نئے سربراہ بنے

Fri, 12 May 2017 22:24:04    S.O. News Service

علی گڑھ12مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پروفیسرمجاہدبیگ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے میڈیسن شعبہ کے نئے سربراہ بن گئے ہیں۔ وہ پروفیسرایم آر اجمل کی جگہ لیں گے۔ان کے عہدہئ سربراہی کی مدت تین سال یا سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک ہوگی۔ پروفیسر بیگ نے آج شعبہ کی سربراہی کا چارج لے لیا ہے۔پروفیسر بیگ گذشتہ تیس سال سے میڈیسن شعبہ میں تدریسی و کلینیکل خدمات انجام دے رہے ہیں۔ان کے125سے زائد تحقیقی مقالات قومی و عالمی سطح کے جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔ پروفیسر بیگ کو انڈین کالج آف فزیشئینس، انڈین اکیڈمی آف کلینیکل میڈیسن و جیریاٹک سوسائٹی آف انڈیا کی فیلوشپ سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔ ان کے تین پبلیکیشنس کو بیسٹ پیپر ایوارڈبھی حاصل ہوچکے ہیں۔ وہ ایم سی آئی کے انسٹرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔وہ ایکزیکیوٹوکاؤنسل، اکیڈمک کاؤنسل ا ور کورٹ کے رکن اور یونیورسٹی کے پروکٹر بھی رہ چکے ہیں۔ فی الوقت پروفیسر مجاہد بیگ اے ایم یو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔
 


Share: