پتور12/جنوری (ایس او نیوز)سدانند ریسیڈنشیل اسکول میں دسویں جماعت کی طالبہ انیشانائک کو تیونیشیامیں منعقدہ I-FEST²میں اس کے ریسرچ پیپر کے لئے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔
خیال رہے کہ انیشا نائک نے کیلوکیشیا نامی پتوں کے جوس کو دیواروں کے تحفظ کے لئے استعمال کرنے پر اپنی تحقیق کے لئے ملک اور بیرون ملک سطح پر سائنسی فیسٹ میں کئی انعامات پہلے ہی جیتے ہیں۔ جس میں گزشتہ سال امریکہ کے ہوسٹن میں منعقدہ سیمینار میں ملنے والا براونز میڈل بھی شامل ہے۔تیونیشیا کے آئی فیسٹ ۲ میں پیش کیے گئے انیشا نائک کے تحقیقی مقالہ کا عنوان 'Hydrophobicity of Colocasia Esculenta leaves extract as wall protector' تھا۔اس فیسٹ میں پچاس سے زائد ملکوں کے ریسرچ اسکالروں نے حصہ لیا تھا۔ تیونیشیا کا یہ سالانہ سائنس فیسٹ 7سال قبل شروع کیا گیا تھا جو 14سے 24سال کے ان طلباکے لئے ہوتا ہے جو تحقیقی کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ والدین اور پروفیسر حضرا ت بھی اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔اس فیسٹ میں پہلی بار ہندوستان کی نمائندگی انیشیا نائک کے ذریعے ہوئی ہے۔