ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستانی عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں:عمران خان

پاکستانی عوام تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں:عمران خان

Mon, 16 Jan 2017 12:37:35    S.O. News Service

کراچی15؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں، پاکستان کو جلد شریف مافیا سے نجات مل جائے گی۔ڈی جی خان میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہناتھا کہ پاناما کی صورت میں اللہ نے نواز شریف پر سو موٹو ایکشن لے لیا ہے ، نوازشریف نے پیسے منی لانڈرنگ کرکے باہربھجوائے،ایف آئی ایکی 1998 کی رپورٹ ہے کہ نوازشریف نے منی لانڈرنگ کرکے پیسے باہربھجوائے، انہو ں نے قاضی فیملی کے اکاونٹس میں پیسے ڈلوائے۔عمران خان نے کہا کہ کرپشن سے چھوٹا سا طبقہ امیرہوتا ہے، جب تک کرپشن ختم نہیں ہوگی،یہاں غربت ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لوگ مثالی اسلامی ریاست چاہتے تھے،ہمارا ملک فلاحی ریاست بننا تھا، بدقسمتی سے یہاں انصاف نہیں، ہرانسان کواس کاحق ملنا انصاف ہوتاہے،کوئی طاقتورکسی کا حق نہ مار سکے اس کو انصاف کہتے ہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے مزیدکہاکہ لوگ نیاپاکستان چاہتے ہیں۔


Share: