ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پاکستان، ہندوستان 18سال کے بعد پہنچے آئی سی جے

پاکستان، ہندوستان 18سال کے بعد پہنچے آئی سی جے

Sun, 14 May 2017 23:47:12    S.O. News Service

نئی دہلی، 14/مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان اور پاکستان تقریبا 18سال کے بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس(آئی سی جے)میں ہیں۔اس بار معاملہ ہندوستان کے کلبھوشن جادھو کو پاکستان کی ایک فوجی عدالت کی طرف سے پھانسی کی سزا سنانے کے خلاف ہندوستان  کی طرف سے آئی سی جے کا دروازہ کھٹکھٹائے جانے کا ہے، جبکہ 18سال پہلے اسلام آباد نے اپنے ایک بحری جہاز کو مار گرائے جانے کے بعد اس سے مداخلت کی فریاد کی تھی۔نیدرلینڈ کے ہیگ میں واقع اقوام متحدہ کی اہم عدالتی اکائی آئی سی جے کے پیس پیلیس کے گریٹ ہال آف جسٹس میں عوامی سماعت ہو گی،جہاں متنازعہ جادھو معاملے پر دونوں اطراف سے اپنا موقف رکھنے کو کہا جائے گا۔ہندوستان نے 8/ مئی کو آئی سی جے میں عرضی دائر کرکے 46سالہ کلبھوشن جادھو کے لیے انصاف کی اپیل کی تھی۔ہندوستان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سابق بحری افسر سے سفارت خانے سے رابطہ کے لیے دی گئیں  16درخواستوں کو نظر انداز کر کے ویانا سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔غورطلب ہے کہ پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے گزشتہ ماہ جادھو کو مبینہ طور پر جاسوسی اور تخریبی سرگرمیوں کے الزام میں موت کی سزا سنائی تھی۔پاکستان نے جادھو کے خاندان کی طرف سے ویزا کے لیے دی گئی درخواست پر بھی کوئی ردعمل نہیں دیا۔جادھو کو گزشتہ سال 3 /مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔اس سے پہلے 10/اگست 1999کو کچچھ کے علاقے میں ہندوستانی فضائیہ نے ایک پاکستانی سمندری جاسوسی طیارے اٹلانٹک کو کو مار گرایا تھا۔طیارے میں سوار تمام 16بحریہ کی موت ہو گئی تھی، پاکستان کا دعوی تھا کہ طیارے کو اس کی  فضائی حدود میں مار گرایا گیا ہے اور اس نے ہندوستان سے 6کروڑ امریکی ڈالر کے معاوضے کا مطالبہ کیاتھا۔عدالت کی 16ججوں کی بنچ نے 21/جون 2000کو 14-2سے پاکستان کے دعوے کو مسترد کر دیاتھا۔


 


Share: