ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان میں قومی اکیڈمی میں پہلی بارسکھ کرکٹر داخل

پاکستان میں قومی اکیڈمی میں پہلی بارسکھ کرکٹر داخل

Wed, 21 Dec 2016 15:24:51    S.O. News Service

لاہور ،20دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پہلی بار پاکستان میں ایک سکھ کو قومی کرکٹ اکیڈمی میں داخلہ ملا ہے۔جیو نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے رہنے والے مہندر پال سنگھ ملک کے 30نیو ٹیلنٹ کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔پاکستانی ٹیم میں عیسائی اور ہندوؤں کو جگہ ملی ہے لیکن پہلی بار ایک پاکستانی سکھ اکیڈمی میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں سنگھ نے اپنے کوچ اور پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان کا شکریہ ادا کیا۔


Share: