ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان عالمی ریکارڈ سے چوکا، آسٹریلیا 39رنز سے جیتا، اسدشفیق کی محنت رائیگاں

پاکستان عالمی ریکارڈ سے چوکا، آسٹریلیا 39رنز سے جیتا، اسدشفیق کی محنت رائیگاں

Tue, 20 Dec 2016 13:40:56    S.O. News Service

برسبین،19دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلیا نے آج یہاں پاکستان کو عالمی ریکارڈ بنانے سے روکا اور انتہائی دلچسپ موڑ پر پہنچے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ میں صرف 39رنز سے جیت درج کر کے تین میچوں کی سیریز میں ابتدائی برتری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ برسبین کے گابا میدان پر 28سالوں سے چلی آ رہی اپنی فاتحانہ مہم بھی برقرار رکھی۔پاکستان کے سامنے جیت کے لیے 490رنز کا ریکارڈ ہدف تھا لیکن اسد شفیق کی 137رنز کی شاندار اننگز اور نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی مفید شراکت کے باوجود اس کی ٹیم کھیل کے پانچویں اور آخری دن آج یہاں 450رن پر بنا کر آؤٹ ہو گئی۔آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے یاسر شاہ(33)کو رن آؤٹ کر کے پاکستان کی جیتنے آخری کوشش کو عالمی ریکارڈ میں نہیں تبدیل کرنے دیا۔اسمتھ نے بعد میں اعتراف کیا کہ پاکستان جس طرح سے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا اس سے وہ کافی تناؤ میں آ گئے تھے۔اسمتھ نے کہا کہ مجھے لگا کہ میں اپنی انگلی کے سارے ناخن چبا جاؤں گا،ایک بہترین کرکٹ میچ،جس طرح سے انہوں نے بلے بازی کی اس کا کافی کریڈٹ انہیں جاتا ہے لیکن ہمارے گیند بازوں نے بھی ہار نہیں مانی۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے نام پر ہے۔اس نے 2003میں آسٹریلیا کے خلاف ہی ایٹیگا میں 418رنز کا ہدف حاصل کیا تھا اور شفیق کی اننگز سے پاکستان اس ریکارڈ کو توڑنے کی صورت میں دکھائی دے رہا تھا لیکن وہ یاسر کے رن آؤٹ ہونے کچھ دیر پہلے آؤٹ ہو گئے۔شفیق کی زبردست اننگز کا اختتام مشیل اسٹارک نے کیا۔ان کندھے کی اونچائی تک گئی گیند بلے سے لگ کر ہوا میں لہرا گئی اور ڈیوڈ وارنر نے گلی میں اسے کیچ میں تبدیل کر دیا۔شفیق کو اگرچہ ان کی اس اننگز کے لئے مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔انہوں نے 336منٹ کریز پر گزارے اور 207گیندوں کا سامنا کر کے 13چوکے اور ایک چھکا لگایا،جب تک وہ کریز پر تھے تب تک پاکستان کی جیت کی امید بنی ہوئی تھی۔شفیق نے کہا کہ ہم پورے جوش میں تھے،ہم یہاں جیتنے کے لئے کھیل رہے تھے اور ہمارا مقصد جیت درج کرنا تھا۔پاکستان نے چوتھی اننگز میں اپنا سب سے زیادہ سکور بھی بنایا۔اس سے پہلے اس کا ریکارڈ تین وکٹ پر 382رنز تھا جو اس نے گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف پلیکل میں بنایا تھا۔پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کیونکہ پہلی اننگز کے بعد لگ رہا تھا کہ ہمارے لئے اس میچ میں واپسی کرنا بہت مشکل ہے لیکن جس طرح سے پوری ٹیم نے مظاہرہ کیا،بلے بازوں نے جذبہ دکھایا وہ بہت اچھا ہے،ہمارے نچلے آرڈر کے بلے بازوں نے بھی خاص اننگز کھیلی۔اس دن رات ٹیسٹ میچ میں جیت سے آسٹریلیا نے گابا میں اپنی فاتحانہ مہم کو 28ٹیسٹ تک پہنچا دیا ہے،اسے یہاں آخری ہار 1988میں ملی تھی۔اس کی آسٹریلیا کی سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد مسلسل دوسری ٹیسٹ جیت ہے۔آسٹریلیا نے اب گزشتہ 12ماہ کے دوران گھریلو سرزمین پر گلابی گیند سے کھیلے گئے تینوں میچ جیتے ہیں۔پاکستان کی آسٹریلیا کی سرزمین پر یہ مسلسل دسویں شکست ہے۔اس نے آسٹریلیا میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ دسمبر 1995میں سڈنی میں جیتا تھا۔لیکن سٹارک کی خوبصورت گیند آخر میں پاکستان کا دل توڑ گئی،اسے پہلی اننگز میں لچر بلے بازی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔آسٹریلیا کے 429رنز کے جواب میں پاکستان پہلی اننگز میں صرف 142رنز پر آؤٹ ہو گیا تھا۔آسٹریلیا نے اسے فالوآن نہیں دیا اور اپنی دوسری اننگز پانچ وکٹ پر 202رنز بنا کر ڈیکلیئر کی تھی،ان دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26دسمبرسے میلبورن میں کھیلاجائے گا۔


Share: