ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے:پہلا و ن ڈے

پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے:پہلا و ن ڈے

Thu, 12 Jan 2017 19:17:22    S.O. News Service

برسبین،12؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں کلین سوئپ کے بعد ٹیم اگلے امتحان کیلیے تیار ہے ،پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے کل برسبین میں کھیلا جائے گا ۔پاکستانی شاہین اظہر علی کی قیادت میں میدان میں اتریں گے۔ اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں براہ راست جانے کے لیے اس ون ڈے سیریز کی اہمیت سے واقف ہیں۔پاکستان ٹیم کو سیریز کے آغاز سے پہلے ہی بڑا دھچکا وکٹ کیپر سرفراز احمد اور محمد عرفان کی واپسی سے لگا۔محمد عرفان والدہ کے انتقال اور سرفراز احمد والدہ کی بیماری کی وجہ سے وطن واپس آچکے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 93ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں58میںآسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی اور 31پاکستان کے نام رہے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔آسٹریلوی گراونڈ زمیں پاکستان نے51میں سے 16میں فتح حاصل کی جبکہ33میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔


Share: