ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹیم کی ضروریات بدل گئی ہیں، کوہلی کی کپتانی کاصحیح وقت:ایم ایس دھونی

ٹیم کی ضروریات بدل گئی ہیں، کوہلی کی کپتانی کاصحیح وقت:ایم ایس دھونی

Fri, 13 Jan 2017 20:20:45  SO Admin   S.O. News Service

پونے،13جنوری/(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار میڈیا سے مخاطب ہوئے دھونی نے کہ وہ ٹیم کی ضروریات کے حساب سے کھیلنے کے لئے بالکل تیار ہیں۔دھونی نے کہا کہ پہلے میرا بیٹنگ آرڈر درست نہیں تھا، مجھے 25سے 30اوور کھیلنے کو نہیں ملتے تھے۔قدرتی ہے کہ ٹیم کی ضرورت کے حساب سے اپنی بیٹنگ میں تبدیلی کی،جب آخری اوور میں آپ بیٹنگ کرتے ہیں تو آپ کو تیزی سے کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کی ضرورت کے لحاظ سے میرا بیٹنگ آرڈر بدلتارہا۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں ٹیم کی ضرورت کے حساب سے بیٹنگ کروں گا۔کپتان کے طور پر ون ڈے کے لحاظ سے میری آخری سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ہندوستان میں سیریز تھی۔کرکٹ کے سفر کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر اب تک کرکٹ میرے لئے اتار چڑھاؤ بھرا رہا ہے،کبھی میرے لئے وقت کامیابی سے بھرا رہا تو کبھی مشکل دور سے گزرنا پڑا۔جب ٹیم کے سینئر کھلاڑی ایک ایک کر کے رخصت ہوئے تو ٹیم اچھی کارکردگی کو برقرار رکھنا میرے لئے چیلنج کی طرح رہا۔انہوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی کپتانی کیلئے مکمل طورپرتیار ہیں،مجھے کسی بات کا افسوس نہیں، وراٹ کوہلی کو مشورہ دیتا رہوں گا۔
 


Share: