سڈنی،16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) آسٹریلیا کی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ روڈ مارش نے گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں شکست کے بعد آج فوری طور پر عہدہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ کچھ نئی سوچ کا وقت آ گیا ہے۔سابق قدآور وکٹ کیپر 69سال کے روڈ نے ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد استعفی دیا ہے جسے منگل کو جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مارش نے بیان میں کہاکہ یہ میرا خود کا فیصلہ ہے اور کرکٹ آسٹریلیا میں کسی نے میرے اوپر دباؤ نہیں ڈالا یا مجھے ایسا کرنے کے لئے مشورہ بھی نہیں دیا۔