ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرمپ سے الجھنے والے جان لیوس کے لیے سیاستدانوں اور فنکاروں کی حمایت

ٹرمپ سے الجھنے والے جان لیوس کے لیے سیاستدانوں اور فنکاروں کی حمایت

Mon, 16 Jan 2017 12:10:06    S.O. News Service

واشنگٹن،15؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ الجھنے والے انسانی حقوق کے کارکن اور کانگرس کے رکن جان لیوس کی حمایت میں امریکی سیاستدان اور فنکار سامنے آئے ہیں۔لیوس کی جانب سے اس بیان پر کہ ٹرمپ صدارت کے اہل نہیں تھے ڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ مسٹر لیوس اپنے حلقے پر زیادہ توجہ دیں۔مسٹرلیوس1960کی دہائی میں شہری حقوق کے لیے ہونے والے مہم کے مرکزی رہنماؤں میں شامل تھے۔جان لیوس جو ڈیمو کریٹ ہیں انہوں نے کہاتھاکہ وہ 20جنوری کوڈونلڈ ٹرمپ کی استقبالیہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ انھیں لگتا ہے کہ وہ صدارت کے اہل ہی نہیں تھے۔انہوں نے این بی سی نیوز کو بتایا کہ میرا خیال ہے کہ روسیوں نے منتخب ہونے میں ان کی مدد کی۔ اور انھوں نے ہلیری کلنٹن کو تباہ کرنے میں مدد کی۔سنیچر کو اپنے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیاکہ کانگرس کے رکن جان لیوس اپنے ضلعے کے مسائل حل کرنے پر زیادہ توجہ دیں جو انتہائی خوفناک حالت میں ہے۔ بجائے اس کے کہ وہ انتخاب کے نتائج کے بارے میں جھوٹی شکایات کریں۔ یہ سب محض باتیں ہیں جب کا کوئی نیتجہ نہیں نکلے گا۔ افسوس۔تاہم جان لیوس کے حامی فوراً ہی سامنے آئے ہیں۔کیلیفورنیا کے سینیٹر کمالا ہیرس نے کہا ہے کہ ان سے ایسا سلوک کیا جانا صحیح نہیں ہے۔جان لیوس شہری حقوق کی تحریک میں ایک مثال ہیں جوبے خوف ہیں اور انھوں نے انصاف اور مساوات کے لیے کوششیں کیں۔ وہ اس سے بہتر سلوک کے مستحق ہیں۔کئی ایک نے جان لیوس کی بہادری کی تعریف کی اور اس بات کو بھی اجاگر کیا یہ مباحثہ مارٹن لوتھر کنگ ڈے یعنی 16جنوری کے دن کے قریب ہوا ہے۔کئی لوگوں نے ان کی سنہ 1965کی تصاویر شیئر کیں جن میں جان لیوس کے سر میں چوٹ آئی تھی۔ اس مارچ پر پولیس نے تشددکیاتھا۔ریپبلیکن سینیٹر بین سیسی نہ ٹویٹ کیا کہ باتیں دنیا بدل سکتی ہیں۔تاہم انھوں نے استقبالی تقریب میں نہ جانے کے فیصلے کی مخالفت کی۔ان کا کہنا تھا یہ ایک شخض کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ اقتدار کی پر امن منتقلی کا جشن ہے۔


Share: