ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیر اعلیٰ سے قربت رکھنے والے افسران کے خلاف آئی ٹی چھاپے جاری 

وزیر اعلیٰ سے قربت رکھنے والے افسران کے خلاف آئی ٹی چھاپے جاری 

Sat, 03 Dec 2016 12:40:55    S.O. News Service

مزید1.3کروڑ کے نئے نوٹ برآمد، غیر محسوب اثاثہ جات کی مجموعی مالیت 152کروڑ، سی بی آئی یا ایف ڈی کے ذریعہ تفتیش جلد 
بنگلورو۔2؍دسمبر(ایس او نیوز) شہر میں پچھلے دنوں ہوئے انکم ٹیکس چھاپوں میں جن دو سرکاری افسران کے گھروں سے بے شمار نقد رقم ،اثاثے اور قیمتی اشیاء ضبط کی گئیں، ان کو ریاستی حکومت نے معطل کردیا ہے۔ اس سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کی مانگ کو منظور کرتے ہوئے حکومت نے ان افسران کو فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا۔ آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل میں وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ انکم ٹیکس چھاپوں کے دوران کاویری نیراوری نگم کے منیجنگ ڈائرکٹر چک رایپا اور محکمۂ تعمیرات عامہ کے ہاوے پراجکٹ چیف انجینئر ایس جی جئے چندرا کے گھر سے کروڑوں روپیوں کی نقد رقم ، سونے کے زیورات اور اثاثے وغیرہ برآمد ہونے کی پاداش میں انہیں سرکاری خدمات سے معطل کردیا گیا ہے۔ کونسل میں وزیر داخلہ نے ان دونوں افسران کی معطلی کا اعلان کیا۔اس سے قبل وزیر اعلیٰ سدرامیا اور وزیر برائے تعمیرات عامہ ڈاکٹر ایچ سی مہادیوپا کے اقرباء سمجھے جانے والے دونوں افسران کی معطلی کا مطالبہ کرتے ہوئے بی جے پی اور جے ڈی ایس اراکین نے حکومت پر زور دیا کہ بلاتاخیر ان دونوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ آج جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی اپوزیشن لیڈر کے ایس ایشورپا نے دو اعلیٰ عہدیداروں کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس چھاپوں کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ محکمۂ آئی ٹی نے ان کے پاس سے چھ کروڑ روپے نقد اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی ہیں، اسی لئے ان بدعنوان افسران کو فوراً برخاست کیا جائے۔جنتادل (ایس) کے بسوراج ہوراٹی نے بھی اس سے اتفاق کرتے ہوئے معطل کرنے کی مانگ کی۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ان دونوں افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔جیسے ہی اطلاع ملے گی ایوان میں اعلان کیا جائے گا۔اس مسئلے پر کانگریس رکن وی ایس اگرپا نے کچھ بولنا چاہا ، لیکن چیرمین شنکر مورتی نے اس کی اجازت نہیں دی۔ اس مرحلے میں حکمران اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان لفظی جھڑپ بھی ہوئی۔ 


Share: