دبئی،22نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)انگلینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں مین آف دی میچ رہے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازوں کی درجہ بندی میں چوتھے مقام پر پہنچ گئے۔کوہلی ٹی 20بین الاقوامی رینکنگ میں ٹاپ پر ہیں اور ون ڈے رینکنگ میں بھی چوٹی پر رہے لیکن ٹیسٹ رینکنگ میں کبھی 10ویں مقام سے اوپر نہیں جا سکے تھے۔وشاکھاپٹنم ٹیسٹ میں انہوں نے 167اور 81رنز بنائے جس سے وہ پہلی بار 800پوائنٹس پار کرکے چوتھے مقام پر پہنچے،وہ 800پوائنٹس پار کرنے والے 11ویں ہندوستانی بلے باز بن گئے۔کوہلی کو وشاکھاپٹنم ٹیسٹ سے 97پوائنٹس ملے،وہ دوسرے مقام پر قابض انگلینڈ کے جو روٹ سے 22پوائنٹس پیچھے ہیں۔کوہلی ٹیسٹ میں بااثر کارکردگی سے وہ رینکنگ میں اور بہتر کر سکتے ہیں۔مڈل آرڈر کے بلے باز چتیشور پجارا ایک مقام چڑھ کر نویں مقام پر پہنچ گئے۔انگلینڈ کے جانی بییرسٹا چارمقام چڑھ کر 12ویں اور بین اسٹوکس پانچ مقام چڑھ کر 28ویں مقام پر پہنچ گئے۔آئی سی سی ٹیسٹ گیند بازوں کی درجہ بندی میں ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سمیع پانچ مقام چڑھ کر 21ویں مقام پر پہنچ گئے جبکہ رویندر جڈیجہ ایک مقام چڑھ کر چھٹے مقام پر ہے۔انگلینڈ کے لیے اسٹیورٹ براڈ پانچویں اور معین علی 23ویں مقام پر پہنچ گئے جنہوں نے بالترتیب ایک مقام اور چارمقام کی ترقی کی۔کرائسٹ چرچ میں پاکستان پر نیوزی لینڈ کی 8 وکٹ سے جیت میں بلے بازوں کو کوئی زیادہ فائدہ نہیں ہوا۔نیوزی لینڈ کے براڈلے جان واٹلنگ دومقام چڑھ کر 36ویں مقام پر پہنچ گئے۔ہنری نچولس نے تین مقام چڑھ کر 79ویں نمبر پر ہیں۔وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبیوکرنے والے جیت راول 60ویں مقام پر پہنچ گئے۔بولنگ میں نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گراڈہوم 61ویں نمبر پر ہیں۔