ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / نیلام ہوگا مفرورنیرو مودی کا خزانہ  ای ڈی فروخت کرے گا مشہور پینٹنگس،لگژری گاڑیاں اور قیمتی گھڑیاں 

نیلام ہوگا مفرورنیرو مودی کا خزانہ  ای ڈی فروخت کرے گا مشہور پینٹنگس،لگژری گاڑیاں اور قیمتی گھڑیاں 

Wed, 22 Jan 2020 19:20:41    S.O. News Service

نئی دہلی،22جنوری(آئی این ایس انڈیا)پنجاب نیشنل بینگ گھوٹالے کے ملزم نیرو مودی کی جائیداد نیلام ہوں گی۔ای ڈی نیرو مودی کی ضبط کی گئی گھڑی،لگژری کاریں اور دوسری جائیدادکی نیلامی کرے گا۔اس کے لئے ممبئی میں 27 فروری کو نیلامی کی جائے گی اور بعد میں تین اور چار مارچ کو آن لائن نیلامی ہوگی۔

نیرومودی پر میہول چوکسی کے ساتھ مل کر پنجاب نیشنل بینک کے قریب 14 ہزار کروڑ روپے لے کر فرار کا الزام ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نیرو مودی کی املاک نیلام کی جائیں گی۔اس سے پہلے گزشتہ سال مارچ میں سیفرنارٹ نے محکمہ انکم ٹیکس کے لئے نیرو مودی کی پینٹنگز نیلام کرکے 54.84 کروڑ روپے جمع کئے تھے۔نیلامی کے لئے رکھے جانے والے سامان میں امرتا شیر گل کی 1935 کی ایک پینٹنگ، ایم ایف حسین کی’مہابھارت‘ سیریز میں سے ایک آئل پینٹنگ، وی ایس گائے تونڈے کی 1972 کی ایک پینٹنگ اور منجیت باوا کے ’کرشن‘ پینٹنگ شامل ہے۔اس میں شیر گل اور حسین کی پینٹنگ کی متوقع قیمت 12 سے 18 کروڑ روپے، گائے تونڈے کی پینٹنگ کی قیمت سات سے نو کروڑ روپے اور باوا کی پینٹنگ کی قیمت تین سے پانچ کروڑ روپے ہے۔اس کے علاوہ نیلامی میں رکھی جانے والی گھڑیوں میں اییگر-لا-کوٹ مینس کے’رورسو گروٹوربلن 2 لمیٹڈ ایڈیشن، گیرراڈ پیریگکس مینس کے ’اوپیرا ون‘ شامل ہے۔ساتھ ہی 80 لگژری برانڈڈ ہینڈ بیگ کو بھی نیلامی میں رکھا جائے گا۔اس میں زیادہ تر ہینڈبیگ لگژری خوردہ برانڈ’ہرم‘ کے ’برکن‘ اور ’کیلی‘ مجموعہ کے ہیں۔اس بارے میں سیفرنارٹ کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر دنیش وجیرانی نے کہاکہ نیلامی میں اییگر-لا-کوٹ کی گھڑیاں شامل ہیں جو دنیا کی سب سے زیادہ لگژری گھڑیوں میں سے ایک ہیں۔


Share: