ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نگروتھانہ پراجکٹوں کیلئے نگرانی کمیٹی کے قیام کی مخالفت،28دسمبر تک فیصلہ واپس لینے جنتادل (ایس) کی مہلت

نگروتھانہ پراجکٹوں کیلئے نگرانی کمیٹی کے قیام کی مخالفت،28دسمبر تک فیصلہ واپس لینے جنتادل (ایس) کی مہلت

Wed, 21 Dec 2016 11:45:03    S.O. News Service

بنگلورو۔20؍دسمبر(ایس او نیوز)برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے تحت نگروتھانہ منصوبے کے پراجکٹوں کو آگے بڑھانے کیلئے ریاستی حکومت کی طرف سے سرکاری افسران پر مشتمل اعلیٰ اختیاری کمیٹی کے قیام کی مخالفت کرتے ہوئے جنتادل (ایس) نے دھمکی دی ہے کہ 28 دسمبر تک حکومت اپنا یہ فیصلہ واپس لے لے ، بصورت دیگر اس دن ہونے والی بی بی ایم پی کونسل میٹنگ کے دوران جنتادل (ایس) کانگریس سے اپنی مفاہمت توڑنے کا اعلان کرسکتی ہے۔ آج رکن کونسل پی اے شرونا ، رکن اسمبلی گوپالیہ اور حکمران پارٹی کی لیڈر پرمیلا شنکر نے یہ دھمکی دی کہ 28 دسمبر تک اگر نگر وتھانہ پراجکٹ کے نفاذ کے سلسلہ میں ہائی پاور کمیٹی رد نہیں کی گئی تو جنتادل (ایس) بی بی ایم پی میں اقتدار کی حصہ داری پر نظر ثانی کرنے پر مجبور ہوگی۔ گوپالیہ نے کہاکہ حکومت کی طرف سے اس کمیٹی کے قیام کا اقدام درست نہیں ہے۔شہر کے منتخب نمائندوں کو شہر کی ترقی کے بارے میں فیصلے لینے کا اختیار ہونا چاہئے نہ کہ ان کی نگرانی کیلئے کوئی کمیٹی قائم کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ بی بی ایم پی کونسل اجلاس سے پہلے حکومت نے اگر اپنا فیصلہ نہیں بدلا تو جنتادل (ایس) بی بی ایم پی کی اسٹانڈنگ کمیٹیوں کی چیرمین شپ سے مستعفی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس کمیٹی کا قیام دراصل بی بی ایم پی کونسل اور اسٹانڈنگ کمیٹیوں کے اختیارات کو سلب کرنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔کل بھی اس معاملے کی اطلاع وزیراعلیٰ سدرامیا اور وزیر ترقیات بنگلور کے علم میں لائی گئی ہے۔اگلی کونسل میٹنگ تک جنتادل (ایس) حکومت کو مہلت دے رہی ہے کہ وہ 28 دسمبر تک اپنے فیصلے کااعلان کردے۔


Share: