ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی کے درمیان ایجنٹ دے رہے ہیں کالادھن کو سفید میں بدلوانے کی پیشکش

نوٹ بندی کے درمیان ایجنٹ دے رہے ہیں کالادھن کو سفید میں بدلوانے کی پیشکش

Sun, 20 Nov 2016 13:10:10    S.O. News Service

نئی دہلی،19نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ٹیکس چوری اور بدعنوانی پر لگام لگانے کے لئے سنگ میل قدم کے طور پر حکومت کی طرف سے 500اور 1000روپے کی نوٹ بندی کا فیصلہ نہ صرف سنگین چیلنج بنا ہے، بلکہ اس سے سیاسی اختلاف بھی پیدا ہوا ہے۔این ڈی ٹی وی کی تحقیقات میں پایا گیا ہے کہ دہلی میں بچولئے دوسروں کے کالے دھن یا بے حساب پیسے کو سفید یا جائز بنانے کے لئے انفرادی بینک اکاؤنٹس کا استعمال کر رہے ہیں، جس کے بدلے میں وہ کل رقم کا 30سے 50فیصد تک اپنا حصہ دلالی کے طور پر لے رہے ہیں۔نوٹوں کو بدلوانے کے لئے بینکوں کے باہر کھڑے لوگوں میں سے جب نے کچھ دعوی کیا وہ اپنے نوٹوں کو بدلاوانے آئے ہیں تو ان میں سے کچھ نے قبول کیاکہ وہ دوسروں کی مدد کر رہے تھے۔ان میں سے کچھ نے تسلیم کیا کہ وہ ان لوگوں کی مدد کے لئے کھڑے ہیں جواپنے پیسے بدلوانے کے لئے نہیں جا سکتے۔ہم اپنے اکاؤنٹس میں 2.5لاکھ سے زیادہ کی رقم ڈال کر سکتے ہیں اور بعد میں اسے نکال کر آپ کو دے دیں گے لیکن اس کے عوض میں ایک قیمت ہوگی، جو کل رقم کا 30سے 40فیصد تک ہو سکتی ہے۔خود کو ایک ریٹائرڈ بینک گارڈ بتانے والے ایک شخص نے یہ بات کہی۔ظاہری طور پر ایسے لین دین اور دولت کی ادائیگی کے لئے رقم لینا غیر قانونی ہوگا۔اس سے اس دفعہ کا غلط استعمال ہوگا جو لوگوں کو بغیر کسی جانچ کے اپنے اکاؤنٹ میں 2.5لاکھ روپے تک جمع کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ایک دوسرے شخص نے کہا کہ اس کے تین بینک کھاتے ہیں اور وہ 7.5لاکھ روپے تک کی دیکھ بھال کر سکتا ہے۔20لاکھ روپے تک کی رقم کے لئے وہ اپنے خاندان اور دوستوں کے بینک اکاؤنٹس کا بھی استعمال کر سکتا ہے۔شہر کے دوسرے حصوں میں، شمالی دہلی میں، اسی طرح کی پیشکش تلاش کرنی مشکل نہیں تھی،تاہم یہاں دو لوگوں نے کہا کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کے ذریعے یہ کام کروانے کے عوض میں کل رقم کا 50فیصد تک حصہ لیں گے۔


Share: