ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی کے خلاف ملک کے 6 مقامات پرریلیاں منعقد کرنے کا کجریوال کا اعلان؛ آٹھ لاکھ کروڑ روپیوں کے گھوٹالے پر بھی اُٹھائیں گے سوال

نوٹ بندی کے خلاف ملک کے 6 مقامات پرریلیاں منعقد کرنے کا کجریوال کا اعلان؛ آٹھ لاکھ کروڑ روپیوں کے گھوٹالے پر بھی اُٹھائیں گے سوال

Fri, 25 Nov 2016 10:54:09    S.O. News Service

نئی دہلی، 24؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نوٹ بندی کے معاملے پر اپنا داؤ بڑھاتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سمیت ملک میں 6مقامات پر بھاری ریلی نکالے گی اور مسئلے سے منسلک 8 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالے پر سوال اٹھائے گی۔آپ لیڈر آشیش کھیتان نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اتر پردیش میں تین ریلیاں گے۔پہلی ریلی یکم دسمبر کو میرٹھ میں، دوسری ریلی8 دسمبر کو وارانسی میں اور 18دسمبر کو لکھنؤ میں تیسری ریلی ہوگی۔غور طلب ہے کہ اتر پردیش میں اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔مئی 2014میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں کجریوال کو وارانسی لوک سبھا سیٹ سے 3.37لاکھ ووٹوں کے بڑے فرق سے مودی نے شکست دی تھی۔تینوں ریلیاں اس لئے اہم ہیں کیونکہ ریاست میں الگے سال کے آغاز میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔کجریوال 20دسمبر کو بھوپال میں جبکہ 22اور 23دسمبر کو بالترتیب رانچی اور جے پور میں ریلیاں گے۔واضح رہے کہ مدھیہ پردیش(بھوپال)، جھارکھنڈ(رانچی)اور راجستھان(جے پور)تینوں ہی بی جے پی حکومت ریاستیں ہیں۔کھیتان نے کہا کہ ہم نوٹ بندی اور اس سے جڑے8 لاکھ کروڑ روپے کے گھوٹالے سے منسلک اہم سوال اٹھائیں گے۔کجریوال فی الحال پنجاب میں ہیں اور اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیر کر رہے ہیں۔


Share: