ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نوٹ بندی کے بڑے فیصلے کے بعد بی جے پی کے لیے مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات ہوگاپہلا انتخابی امتحان

نوٹ بندی کے بڑے فیصلے کے بعد بی جے پی کے لیے مدھیہ پردیش ضمنی انتخابات ہوگاپہلا انتخابی امتحان

Fri, 18 Nov 2016 13:21:01    S.O. News Service

بھوپال، 17؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مدھیہ پردیش میں شہڈول لوک سبھا(ایس ٹی)اور نیپانگر اسمبلی(ایس ٹی)سیٹوں پر آج شام کو انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد 19نومبر کو پولنگ ہونے والی ہے۔اس ضمنی انتخابات مرکز میں حکمران بی جے پی کے نوٹ بندی کے اہم فیصلے کے بعد عام عوام کے درمیان پہلی کڑا انتخابی امتحان بھی ثابت ہوگا۔کانگریس کے ایک لیڈر نے کہا کہ دونوں محفوظ سیٹوں پر قابض رہی بی جے پی کے لیے یہ ضمنی انتخابات اہم ہیں،اگر ان میں سے کسی ایک نشست پر بھی بی جے پی ہارتی ہے تو یہ سمجھا جائے گا کہ نوٹ بندی کا بی جے پی کی زیر قیادت مرکز کی حکومت کا یہ فیصلہ عام لوگوں کو نہیں بھایا ہے۔تاہم بی جے پی کے ایک لیڈر نے اس اختلاف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دونوں سیٹوں پر ووٹوں کے بڑے فرق سے اپنا قبضہ برقرار رکھے گی اور نوٹ بندی کا مسئلہ ضمنی انتخابات میں کوئی اثر نہیں ڈالے گا۔

مدھیہ پردیش کانگریس صدر ارون یادو نے کہا کہ نو ٹ بندی کے آمرانہ فیصلہ سے لوگوں کو بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،روپے کے لیے عام عوام اور کسان دونوں بینکوں کے باہر لمبی قطار میں کھڑے ہونے کے لئے مجبور ہیں،کسانوں کے پاس کھاد اور بیج کی خریداری کے لئے روپے نہیں ہیں،لوگ اس فیصلے سے بے حد ناراض ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس معاملے پر بی جے پی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ترقی کے بڑے بڑے کھوکھلے دعووں اور ریاست میں بجلی کی 24گھنٹے فراہمی کے جھوٹے دعووں کی وجہ سے لوگ پہلے ہی بہت پریشان ہیں اور اب نوٹ بندی کے اس فیصلے نے آگ میں گھی ڈالنے کا کام کیا ہے۔


Share: