ممبئی 20/دسمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) نوٹ بندي کے بعد کالے دھن کے خلاف چلائی گئی ملک گیر مہم میں محکمہ انکم ٹیکس نے اب تک 3،185 کروڑ روپے سے زیادہ کی غیر اعلانیہ آمدنی کا پتہ لگایا ہے جبکہ 86 کروڑ روپے کے نئے نوٹ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق نوٹ بندي کے بعد سے انکم ٹیکس حکام نے ملک بھر میں تحقیقات، سروے اور پوچھ گچھ کی 677 کارروائیاں کی. اس دوران ٹیکس چوری اور حوالہ سے منسلک لین دین کے لئے مختلف اکائیوں کو 3100 سے زیادہ نوٹس جاری کئے گئے.ذرائع کے مطابق محکمہ نے اس دوران 428 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کی نقدی اور زیورات ضبط کئے ہیں. وہیں اس دوران 86 کروڑ روپے قیمت کے نئے نوٹ ضبط کئے گئے، جن میں سے زیادہ تر نوٹ 2000 روپے قیمت والے ہیں.
ذرائع کے مطابق، 'اس کارروائی کے دوران 19 دسمبر تک 3185 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کی غیر اعلانیہ آمدنی کا اعلان کیا گیا یا پکڑا گیا.' ایجنسی نے 220 سے زیادہ کیس دیگر تفتیشی ایجنسیوں - سی بی آئی اورانفورسمینٹ ایجنسیس کو بھیجے ہیں. ان ایجنسیوں کے ذریعے ان تمام معاملوں کی مالی جرم جیسے منی لانڈرگ، آمدنی سے زیادہ جائیداد اور بدعنوانی جیسے معاملات کی تحقیقات کی جارہی ہے
حکام نے بتایا کہ کالے دھن کے نتیجے میں ٹیکس چوری اور ناجائز منافع خوری کو چیک کرنے کے لئے ملک میں مختلف ٹیکس کے دفاتراور اس کا پالیسی ساز ادارہ (Central Board of Direct Taxes (CBDT کے ذریعے بھی بینکوں اور ان کو منظم کرنے والے ریزرو بینک کے ساتھ تعائون کررہے ہیں۔