ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نائیس کی بے قاعدگیوں پر ریاستی کابینہ میں بحث ہوگی: کاگوڈ تمپا

نائیس کی بے قاعدگیوں پر ریاستی کابینہ میں بحث ہوگی: کاگوڈ تمپا

Tue, 17 Jan 2017 11:34:20    S.O. News Service

بنگلورو۔16؍جنوری(ایس او نیوز) ریاستی وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپانے کہاکہ نائس کمپنی کی مبینہ دھاندلیوں کے متعلق ایوان کمیٹی نے جو رپورٹ پیش کی ہے اس کی بنیاد پر ریاستی کابینہ میں تبادلۂ خیال کرکے مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایوان کمیٹی کی رپورٹ کا فی ا لوقت محکمۂ قانون جائزہ لے رہا ہے۔ اس کی رائے کے مطابق اس رپورٹ پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی میں بحث کی جائے گی اور بعد میں کابینہ میں یہ رپورٹ پیش ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ اگر بے قاعدگی ہوئی ہے تو کسی کے مقام اور مرتبے کی پرواہ کئے بغیر کارروائی کی جائے گی۔ ریاست بھر میں مانسون کی فصلوں کی ناکامی اور خشک سالی کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے کرناٹک کو جتنی امداد ملنی چاہئے تھی وہ نہیں مل پائی ہے، اسی لئے ریاستی حکومت کو اپنے طور پر راحت کاری کا کام شروع کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اس وجہ سے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں کٹوتی کرکے یہ رقم خشک سالی سے نمٹنے پر لگانا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں آبی ذخائر میں فی الوقت جتنا پانی موجود ہے وہ صرف پینے کے کام آسکتا ہے۔ آبپاشی اور زراعت کیلئے پانی کی قلت برقرار ہے، اکرما سکرما اسکیم پر سپریم کورٹ کی روک کا حوالہ دیتے ہوئے کاگوڈ تمپا نے کہاکہ پچھلی حکومت نے اس اسکیم میں جو خامیاں کی تھیں ،اسی وجہ سے عدالت عظمیٰ نے یہ اسکیم روک دی ہے۔


Share: