ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / میں جانتا ہوں کہ میرا فون ٹیپ کیا گیا ہے: این سی پی چیف شرد پوارکادعویٰ

میں جانتا ہوں کہ میرا فون ٹیپ کیا گیا ہے: این سی پی چیف شرد پوارکادعویٰ

Sat, 25 Jan 2020 19:13:25    S.O. News Service

ممبئی،25جنوری(آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ، شیوسینا لیڈر سنجے راوت کے بعد اب این سی پی چیف شرد پوار نے الزام لگایا ہے کہ پچھلی بی جے پی حکومت میں ان کا فون ٹیپ کیا گیا۔پوار نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہمارا فون ٹیپ کیا گیا ہے لیکن ہم اس کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فون ٹیپ کرنے کا حکم کسی وزیر کی طرف سے نہیں دیا جا سکتا۔

این سی پی سربراہ پوار نے میڈیا سے بات چیت میں فون ٹیپ تنازعہ پر کہاکہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ہمارا فون ٹیپ کیا گیا ہے لیکن ہم اس کے بارے میں سنجیدگی سے نہیں سوچتے،جہاں تک مجھے معلوم ہے، فون ٹیپنگ کا حکم کسی وزیر کی طرف سے نہیں دیا جا سکتا تو مجھے نہیں پتہ کہ وزیر مملکت کو اس بارے میں کتنی معلومات ہے۔اس سے پہلے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور سنجے راوت نے الزام لگایا تھا کہ پچھلی دیویندر فڑنویس حکومت اپوزیشن کے رہنماؤں کے فون ٹیپ کرتی تھی۔دیشمکھ نے جمعرات کو الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں اپوزیشن رہنماؤں کے فون ٹیپ کرنے کے لئے سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا گیا،اب راوت نے ٹویٹ کرکے اس دعوے کی حمایت کی۔

راوت نے لکھا ہے کہ آپ کے فون ٹیپ ہو رہے ہیں،یہ معلومات مجھے بی جے پی کے ایک سینئر وزیر نے بھی دے رکھی تھی، میں نے کہا تھا، بھائی صاحب میری بات اگر کوئی سننا چاہتا ہے توخوش آمدید،میں بالاساہیب ٹھاکرے جی کا شاگرد ہوں، کوئی بات یا کام چھپ چھپ کر نہیں کرتا،سنیں میری بات۔ وہیں دیشمکھ نے معلومات دی تھی کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔دیشمکھ نے جمعرات کو بتایا تھا کہ ریاستی پولیس محکمہ کے سائبر سیل کو اپوزیشن رہنماؤں کے فون ٹیپ کی شکایات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ان افسران کو بھی ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں مبینہ طور پرٹیپنگ سافٹ ویئر کا مطالعہ کرنے کے لئے اسرائیل بھیجا گیا تھا۔


Share: