ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / میڈیکل کی تعلیم میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے:جتیندر سنگھ

میڈیکل کی تعلیم میں اہم تبدیلیوں کی ضرورت ہے:جتیندر سنگھ

Fri, 16 Dec 2016 16:49:51    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے میڈیکل کی تعلیم کو عصر حاضر سے ہم آہنگ بنانے کے لیے اس میں بیش قیمت تبدیلیوں کی ضرورت کا آج ذکر کیا۔یہاں سی آئی آئی کی طرف سے منعقد 13ویں ہندوستان ہیلتھ کانفرنس 2016میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف تعلیم کے معیار بلکہ میڈیکل کورس میں داخلہ کی سطح پر کچھ غیر ضرو ری چیزوں کو بھی دور کرنے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر نے کہاکہ ہمیں میڈیکل کی تعلیم کو 1947کے چشمہ سے نہیں دیکھنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں کام کرنے کے لیے میڈیکل پیشہ ور افراد کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔بمشکل کوئی پسماندہ علاقوں میں کام کرنے کو ترجیح دیتا ہے ،جس سے ملک میں صحت کے علاقے میں سنگین خلاپیدا ہوگیا ہے۔سنگھ نے کہا کہ اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور ملک بھر میں ان کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے گائڈ لائن بنانے کی ضرورت ہے۔جی ایس ٹی کے بارے میں انہوں نے دعوی کیا کہ اس کا صحت کے علاقے پر مفید اثر پڑے گا، خاص طور پر شمال مشرقی ریاستوں کے دور دراز کے علاقوں میں ،کیونکہ اس کا مقصد کاروبار کو آسان بنانا ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان جیسے تکثیری ملک میں صحت کی خدمات کے عمل میں نجی شعبے کی شراکت داری کی کافی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں صحت کے شعبے میں زیادہ تر سرمایہ کاری حکومت نے کی ہے، نجی شعبے نے موجودہ ڈھانچے میں ایک معاون کا کردارنبھایا ہے۔سنگھ نے کہا کہ خاص طور پر جن مقامات پر کینسر کے زیادہ معاملات ہیں وہاں میڈیکل پیشہ وروں کی قلیل مدتی ٹریننگ کے لیے حکومت مختلف منصوبے لا رہی ہیں۔


Share: