ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی نے فیڈل کاستروکوخراجِ عقیدت پیش کیا

مودی نے فیڈل کاستروکوخراجِ عقیدت پیش کیا

Sun, 27 Nov 2016 11:40:34    S.O. News Service

نئی دہلی26؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کے انتقال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں20ویں صدی کی تاریخ رقم کرنے والی شخصیات میں سے ایک اور ہندوستان کا ’’اچھادوست‘‘بتایا۔وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ’’فیڈل کاسترو کے انتقال پر میں کیوبا کی حکومت اور عوام کے تئیں گہری تعزیت ظاہر کرتا ہوں۔ان کی روح کو امن ملے‘‘انہوں نے مزید لکھا ’’فیڈل کاسترو 20ویں صدی کی تاریخ رقم کرنے والی شخصیات میں سے ایک تھے۔بھارت اپنے ایک عظیم دوست کے انتقال پرغمزدہ ہے۔مودی نے کہا کہ بھارت دکھ کی اس گھڑی میں کیوبا کی حکومت اور وہاں کے عوام کے ساتھ ہے۔ادھر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کاسترو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ناوابستہ تحریک میں ان کی شراکت اور مختلف فورمز پر بھارت کیلئے ان کی بے حساب حمایت کو بھارت کے عوام ہمیشہ یاد رکھے گی۔


Share: