ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پور میں ناکہ بندی حامیوں نے 30ٹرکوں کو نقصان پہنچایا:پولیس

منی پور میں ناکہ بندی حامیوں نے 30ٹرکوں کو نقصان پہنچایا:پولیس

Thu, 01 Dec 2016 13:08:49    S.O. News Service

امپھال، 30؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اقتصادی ناکہ بندی کے حامیوں نے قومی شاہراہ53کے پاس منی پور کے جری بام شہر سے امپھال کی طرف جا رہے سامان سے لدے ہوئے تقریباََ 30ٹرک اور ٹینکر میں توڑپھوڑکی۔پولیس نے آج اس کی اطلاع دی۔سیکورٹی فورسز کی قیادت میں چل رہے ان ٹرکوں میں توڑ پھوڑ بنیادی طورپرریاست کے ناگا اکثریتی پہاڑی ضلع تامیگ لانگ میں ہوئی۔بڑی تعداد میں ناکہ بندی حامیوں کی طرف سے زبردستی روکے جانے اور پتھراؤ کے بعد دارالحکومت امپھال جا رہے تقریباََ 500ٹرکوں کوراستے میں ہی روکنا پڑا۔ایک پولیس افسر نے کہاکہ اس دوران پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے جس میں ایک47سالہ خاتون ٹی کامیے زخمی ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ کچھ ڈرائیور اور اس کے ساتھی بھی زخمی ہو گئے۔ناکہ بندی کے حامی،یونائیٹڈ ناگا کونسل(یواین سی) کے صدر گاڈون پامیے اور ان کے ساتھی اسٹیفن لامکانگ کو رہا کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جنہیں اس اقتصادی ناکہ بندی میں ملوث ہونے کو لے کر گرفتار کیا گیا تھا۔


Share: