ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلور۔ بنگلور کے درمیان پائپ لائن سے گیس کا اخراج

منگلور۔ بنگلور کے درمیان پائپ لائن سے گیس کا اخراج

Thu, 17 Nov 2016 11:46:44    S.O. News Service

ہاسن16 نومبر (ایس او نیوز) منگلور اور بنگلور کے درمیان گیس پائپ لائن سے اخراج کے بعد ہاسن ضلع کے ہوسالے ہوساہلی علاقہ میں کشیدگی دیکھی گئی۔اس علاقہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، کیونکہ منگلور کے ماہرین کی ٹیم یہاں پہنچی اور گذشتہ شام جس اخراج کا پتہ چلا اُس کو روکنے سے متعلق کاموں کو شروع کیا گیا ۔اخراج کے مقام سے تقریباً 2 کلومیٹر کی دوری تک امتناعی احکام نافذ کئے گئے ۔ ضلع ڈپٹی کمشنر چترا نے میڈیا سے خواہش کی کہ اس واقعہ کی منظرکشی نہ کریں توقع ہے کہ مرمت کے کام آج شام تک مکمل ہوجائیں گے ۔گیس کے اخراج کے مقام کے حدود میں رہنے والے دیہاتیوں کو منتقل کیا گیا ہے اور وہاں پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ اخراج تقریباً 6 فٹ اونچا ہے اور اب منگلورو سے گیس کی سپلائی روک دی گئی ہے ۔ اس مقام پر پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔


Share: