ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں بائک اور لاری کا تصادم۔ بائک سوار شدید زخمی

منڈگوڈ میں بائک اور لاری کا تصادم۔ بائک سوار شدید زخمی

Sat, 26 Nov 2016 02:08:27    S.O. News Service

منڈگوڈ 25/نومبر(ایس او نیوز) یہاں سے قریب باچنکی کراس پر بائک اور لاری کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں بائک سوار شدید زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے بائک سوار کی شناخت قاسم صاب قادر صاب نداف(۸۲ سال) بتائی جاتی ہے۔کہتے ہیں کہ ہبلی سے منڈگوڈ کی طرف آنے والے ٹرک کا ڈرائیورروہن سنگھ پربھو انتہائی تیزرفتاری اور بے پراوہی سے ڈرائیونگ کررہا تھاجس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔اس ٹکر کی وجہ سے قاسم صاب کے دائیں ہاتھ، پیر اور کمر پر بہت زیادہ چوٹیں آئیں۔تعلقہ اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ہبلی کے کیمس اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔


Share: