ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا، ان کا ملک لیبیا میں فوج کی حمایت میں ہے لیکن اُن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا، ان کا ملک لیبیا میں فوج کی حمایت میں ہے لیکن اُن کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا

Tue, 17 Dec 2019 18:59:54    S.O. News Service

قاہرہ 17دسمبر (آئی  این ایس انڈیا) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے باور کرایا ہے کہ ان کا ملک لیبیا کے موجودہ بحران میں لیبیائی فوج کی حمایت میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لیبیا میں مصر مداخلت نہیں کرتا اور کسی دوسرے ملک کی مداخلت کو بھی قبول نہیں کرے گا۔ لیبیا میں ترکی کی مداخلت عرب ملک کے استحکام کومزید نقصان پہنچانیکا باعث بنے گی۔

رپورٹ کے مطابق شرم الشیخ میں یوتھ کانفرنس سے خطاب میں صدر السیسی نے کہا کہ لیبیا میں بعض لوگ مداخلت کررہے ہیں اور یہ مداخلت لیبیا کے بحران کے حل اور سیاسی مفاہمت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ مصر دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مستردکرتا ہے اور لیبیا میں کسی تفرقہ اور تقسیم کے بغیر تمام فریقین کے درمیان بامقصد اور دیر پا سیاسی حل کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی اور لیبیا کی قومی وفاق حکومت کے سربراہ فائز السراج کےدرمیان طے پائے دفاعی سمجھوتے کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصری وزارت خارجہ نے ترکی اور فائز السراج کے درمیان طے پائے سمجھوتے کو واضح انداز میں مسترد کردیا ہے۔صدرالسیسی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک تمام عرب ممالک کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ ہمارے دل تمام عرب بھائیوں کے لیے کھلے ہیں۔ ہم لیبیا اور سوڈان کی سلامتی کو گزند پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ایتھوپیا کے وزیراعظم کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ ایک بیان کے جواب میں صدرا السیسی نے کہا کہ ہم اپنے ملک اور قوم کے وسائل کو جنگوں پربرباد کرنے پریقین نہیں رکھتے بلکہ قومی وسائل کو ملکی تعمیرو ترقی پر صرف کریں گے۔ خیال رہے کہ حال ہی میں ایتھوپیا کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اگر مصر نے ہم پرحملہ کرنے کی کوشش کی تو ہم ایک ملین لوگ جمع کرکے مصر کا مقابلہ کریں گے۔


Share: