ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / محبوبہ مفتی نے حسن نصراللہ کو 'شہید' کا درجہ دیا، 29 ستمبر کے تمام پروگرام منسوخ

محبوبہ مفتی نے حسن نصراللہ کو 'شہید' کا درجہ دیا، 29 ستمبر کے تمام پروگرام منسوخ

Sun, 29 Sep 2024 10:44:24    S.O. News Service

سری نگر، 29/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی موت کی تصدیق اسرائیلی فوج کے دعوے کے بعد خود حزب اللہ نے بھی کر دی ہے۔ اس خبر کے بعد پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نصراللہ کو شہید کا درجہ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے پیغام میں محبوبہ مفتی نے لکھا ہے کہ "لبنان اور غزہ کے شہیدوں، بالخصوص حسن نصراللہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے میں اتوار کے اپنے تمام پروگرام منسوخ کر رہی ہوں۔ ہم اس دکھ اور آزمائش کے وقت میں فلسطین اور لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔"

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی دیر شب اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بیروت واقع حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر ایئر اسٹرائک کیا تھا اور پھر ہفتہ کی صبح دعویٰ کیا کہ حزب اللہ چیف نصراللہ اس حملہ میں ہلاک ہو گیا۔ بعد ازاں حزب اللہ نے بھی نصراللہ کی موت سے متعلق تصدیق کر دی۔ نصراللہ 1992 سے حزب اللہ کے چیف عہدہ پر فائز تھے۔ وہ لبنان کی مضبوط سیاسی و فوجی طاقت کی شکل میں جانے جاتے تھے۔ انھیں نہ صرف لبنان بلکہ مغربی ایشیا کے بااثر لوگوں میں سے ایک تصور کیا جاتا تھا۔

لبنان میں حزب اللہ چیف نصراللہ کے قتل کے خلاف ہفتہ کے روز کئی علاقوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے ہوئے۔ مقامی افسران نے بتایا کہ شہر کے حسن آباد، ریناواری، سیداقدل، میر بیہری اور عائشہ باغ علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ سیاہ پرچم لے کر سڑکوں پر اتر آئے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف اور امریکہ مخالف نعرے بلند کیے۔


Share: