ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مایاوتی نے دیا وزیر اعظم کو دوبارہ مینڈیٹ حاصل کرنے کا چیلنج؛ ہمت ہے تو دوبارہ الیکشن کرائیں

مایاوتی نے دیا وزیر اعظم کو دوبارہ مینڈیٹ حاصل کرنے کا چیلنج؛ ہمت ہے تو دوبارہ الیکشن کرائیں

Fri, 25 Nov 2016 10:37:24    S.O. News Service

نئی دہلی، 24؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ وہ نوٹ بند ی کے معاملے پر لوگوں کے رائے جاننے کے لیے نیا الیکشن کرائیں۔ مایاوتی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہاکہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بتانا چاہتی ہوں کہ اگر آپ واقعی ایماندار ہیں اور صحیح سروے چاہتے ہیں اور آپ میں ہمت ہے ،تو آپ پارلیمنٹ کو تحلیل کرکے دوبارہ انتخاب کرائیں ۔ بی ایس پی سپریمو کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک دن پہلے ہی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا تھا کہ نریندر مودی ایپ پر کرائے گئے سروے میں حصہ لینے والے 5لاکھ افراد میں سے 93 فیصد نے نوٹ بندی کی حمایت کی ہے۔نوٹ بند ی کے معاملے پر اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کارروائی میں خلل واقعہ ہوا ہے ،حالانکہ آج راجیہ سبھا میں وزیر اعظم کی موجودگی میں اس موضوع پر بحث پھر شروع ہو سکی۔اس سے پہلے پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل واقع ہونے کے لیے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ پورا اپوزیشن پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے آنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران پارٹی نہیں چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ میں کام کاج چلے۔


Share: