ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مالیگاؤں بم دھماکہ کی اہم ملزم سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو ملی بیل

مالیگاؤں بم دھماکہ کی اہم ملزم سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو ملی بیل

Fri, 12 May 2017 22:16:05    S.O. News Service

نئی دہلی12مئی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بامبے ہائی کورٹ کی طرف سے سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو بیل ملتے ہی ان کا معاملہ تلاش کر رہے وکلاء نے ٹرائل کورٹ میں درخواست دی کہ انہیں اس معاملے سے بری کیاجائے۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ گزشتہ9 سالوں تک چلے معاملہ میں پورا معاملہ بہت ہاتھوں سے ہوکرگزرچکاہے۔ مہاراشٹرATS نے انہیں گرفتار کیا تھا اوروہ اس معاملے میں پہلی ملزمہ تھی۔ وکلاء کاکہناہے کہ ATS نے صرف اس بنا پر انہیں گرفتار کیا کہ موقع واردات پر انہیں ایک موٹر سائیکل ملی تھی۔انسداددہشت گردی اسکواڈ(ATS) کا کہنا ہے کہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے اس معاملے میں فرار ملزم رام جی یلساگرا کو اپنی موٹرسائیکل دی تھی۔ تاکہ موٹر سائیکل میں RDX رکھا جا سکے۔ اس بم دھماکے میں 79 افراد زخمی ہوئے تھے اور4 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اگرچہ قومی جانچ ایجنسی (NIA) کے بننے کے بعد ملک کے اندر چل رہے ایسے تمام معاملات کومرکزی ایجنسی کے حوالے کر دیاگیا۔ NIA نے اس معاملے میں گزشتہ سال سپلمیٹری چارج شیٹ فائل کی۔ NIA نے مزیدکہاکہ سادھوی پرگیہ کے معاملے میں کچھ بھی پروف نہیں ہوسکا۔ ساتھ ہی کہا کہ اس معاملے میں ATS تفتیش غلط تھی۔ سادھوی کے وکلاء نے اس معاملے میں بیل کے لئے اپلائی کیالیکن تبدیل حالات میں کورٹ نے اسے مسترد کردیا۔سادھوی پرگیہ کے وکیل نے اس معاملے میں گزشتہ سال بمبئی ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی. ہائی کورٹ نے انہیں بیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ATS اور NIA کے رپورٹوں کو ایک ساتھ دیکھا جائے توملزم کے خلاف کچھ بھی نہیں ہوتا۔ سادھوی کے وکیل اسی بنیاد پر انہیں اس معاملے سے بری کئے جانے کی بات کہہ رہے ہیں۔ انہیں چھوڑے جانے کے لئے درخواست ایک ہفتہ پہلے داخل ہوئی۔NIA نے سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو بری کئے جانے کی درخواست پر کہا کہ انہیں مالیگاؤں بم دھماکے میں انہیں بری کئے جانے سے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اسپیشل NIA کورٹ اس معاملے میں جلد ہی آرڈر جاری کرے گا۔


Share: