ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ماؤنوازوں نے پانچ الیکشن افسران سمیت6 کا کیا اغوا

ماؤنوازوں نے پانچ الیکشن افسران سمیت6 کا کیا اغوا

Fri, 13 Jan 2017 21:59:01  SO Admin   S.O. News Service

بھونیشور،13جنوری/(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مالکانگر ضلع کے چتروکونڈا تھانہ علاقے میں ماؤنواز باغیوں نے پانچ پنچایتوں کے الیکشن حکام کے ساتھ ساتھ ایک گاؤں سربراہ کے بیٹے کو بھی اغوا کر لیا ہے۔مانا جا رہا ہے کہ ماؤنواز باغیوں نے پنچایت انتخابات میں لوگوں کو شامل ہونے سے روکنے کیلئے خوف کا ماحول تیار کرنے کیلئے اس کام کو انجام دیا ہے۔ذرائع کے مطابق جوڈا آمبا انڈاراپالی، پسپٹ، گاجل مامڈی و جنتری گرام پنچایت کے انتخابات حکام کو ماؤنواز باغیوں نے اغوا کر لیا ہے۔ان پنچایتوں کے انتخابات افسر پرشوتم بہرا، لنگ راج مانجھی، ہرشی کیش ہیرو، پروین سورین اور کامنی کانت سنگھ کو ماؤنواز باغیوں نے اغوا کر لیا۔اسی طرح جوڈا اب گاؤں کے سربراہ لکشمن سیسا کے بیٹے منورنجن سیسا کا بھی انہوں نے اغوا کر لیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ کچھ روز قبل مالکانگر میں ماؤنواز باغیوں نے پوسٹر چپکاکر کسی کو بھی انتخابات میں حصہ نہیں لینے کے لئے انتباہ دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ انتخابات میں کھڑے ہوں گے انہیں قوم کورٹ میں سزاء موت دی جائے گی اور ووٹ ڈالنے والوں کے ہاتھ کاٹ لئے جائیں گے۔
 


Share: