ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لیبیا میں بندر کی وجہ سے شروع ہونے والے مسلح تصادم میں 20افراد کی موت

لیبیا میں بندر کی وجہ سے شروع ہونے والے مسلح تصادم میں 20افراد کی موت

Wed, 23 Nov 2016 12:45:45    S.O. News Service

طرابلس،22نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)لیبیا میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک بندر کے حملے کی وجہ سے دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں کم از کم 20افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لیبیا کے شہر سبھا میں پیش آیا جہاں قدافیہ نامی قبیلے کے ایک دکاندار کے پالتو بندر نے اولاد سلیمان قبیلے سے تعلق رکھنے والی سکول کی طالبات پر حملہ کر دیا۔اس واقعے کے بعد قدافیہ قبائل کے افراد نے بندر کے مالک پر حملہ کر دیا۔اس کے بعد اولاد سلیمان اور قدافیہ قبیلے کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور یہ کئی دن تک جاری رہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق جھڑپوں میں مارٹر سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا اور اس میں 50افراد زخمی بھی ہوئے۔اس واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے کیونکہ سلیمان قبائل کے ہلاک ہونے والے افراد کی ہی اطلاعات اب تک سامنے آئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بندر نے ایک لڑکی کا حجاب کھینچا لیا اور اسے نوچا اور کاٹا بھی تھا۔دونوں قبائل کے درمیان پہلے ہی سے کئی سالوں سے کشیدگی جاری تھی۔لیبیا کے جنوبی علاقے میں واقع شہر سبھا تارکین وطن اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔


Share: