ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا سے اپوزیشن کا واک آؤٹ افسوسناک:اننت کمار

لوک سبھا سے اپوزیشن کا واک آؤٹ افسوسناک:اننت کمار

Thu, 01 Dec 2016 13:23:54    S.O. News Service

نئی دہلی، 30؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پارلیمانی امور کے وزیر اننت کمار نے جموں و کشمیر کے نگروٹا میں کل ہوئے دہشت گرد انہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کے مطالبہ کو لے کر آج لوک سبھا سے اپوزیشن اراکین کے واک آؤٹ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے ملک نے سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدتِ پیش کیا ہے۔اننت کمار نے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہاکہ یہ انتہائی غلط اور افسوسناک ہے، جب کارروائی جاری ہے، تلاشی مہم جاری ہے، تب ایسے میں اسے مسئلہ بنا کر واک آؤٹ نہیں کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ پورا ملک، حکومت اور ہم سب ان فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جو شہید ہوئے ہیں،ہماری ہمدردی ان کے خاندان والوں کے ساتھ ہیں،لیکن فی الحال مہم جاری ہے، ایسے میں جب ایوان میں خلل ڈالنا ہو تو اسے ایشو بنانا اور ایوان سے واک آؤٹ کرنا،یہ نہیں ہونا چاہیے ۔غورطلب ہے کہ لوک سبھا میں آج اپوزیشن اراکین نے جموں وکشمیر کے نگروٹا میں کل ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کئے جانے کا مطالبہ کیا،لیکن اسپیکر نے یہ کہتے ہوئے مطالبہ کو مسترد کر دیا کہ جموں و کشمیر میں فوجی کیمپ پر حملے کے حوالے سے صورت حال ابھی واضح ہونی باقی ہے


Share: