ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے سماج وادی پارٹی ایم پی کو وارننگ دی 

لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے سماج وادی پارٹی ایم پی کو وارننگ دی 

Fri, 25 Nov 2016 10:44:26    S.O. News Service

نئی دہلی، 24؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے وقفہ سوال کے دوران ایوان میں کاغذ پھاڑ کر اچھالنے والے ایس پی ممبر پارلیمنٹ اکشے یادو کو مستقبل میں ایسا نہ کرنے کی وارننگ دی اور کہا کہ اس طرح کا طرز عمل ایوان کے اصول اور طے شدہ معیار کی خلاف ورزی ہے۔اسپیکر نے اس معاملے میں اپنے فیصلہ میں کہا کہ آج جب وقفہ سوال چل رہا تھا، تب ایم پی اکشے یادو نے کچھ کاغذات پھاڑ کر اسپیکر کی میز اور ایوان کی میز کی طرف اچھال دیا۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا کے کام کاج کے طریقہ اور ضابطہ کے قواعد 349:21میں یہ کہا گیا ہے کہ جب ایوان کی کارروائی چل رہی ہو، تب کوئی بھی رکن مخالفت کااظہار کرنے کے لیے ایوان میں کاغذات نہیں پھاڑ سکتا ہے۔سمترا مہاجن نے کہا کہ اکشے یادو کا طرز عمل ایوان کے اصول اور روایت کے تحت طے شدہ معیار اور ضابطہ کی خلاف ورزی ہے۔رکن کا یہ طرز عمل مناسب نہیں ہے اور ایوان کے وقار اور احترام کے لیے موزوں بھی نہیں ہے۔اسپیکر نے ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، اور اسی لیے میں اکشے یادو کے طرز عمل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں ایسے نامناسب طرز عمل اختیار نہ کرنے کی وارننگ دیتی ہوں۔


Share: