ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / قطری وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات، خلیج بحران پرتبادلہ خیال

قطری وزیر خارجہ کی پاکستان آمد، وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات، خلیج بحران پرتبادلہ خیال

Wed, 19 Jul 2017 22:37:01    S.O. News Service

کراچی19جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمدعبدالرحمان آل ثانی نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد عبدالرحمان آل ثانی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک قطر تعلقات سمیت مشرق وسطی کی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کے دوران قطر کے وزیر خارجہ کا وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور مصر کے مطالبات اور اپنے موقف سے آگاہ کیا، شیخ محمد نے امیر کویت شیخ جابر الصباح کی مفاہمتی کوششوں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات پاکستان کی ترجیح ہیں، پاکستان اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم نے امیر کویت کی مشرق وسطی میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں امن کوششوں اور تنازع کے حل کی مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان کی خواہش ہے کہ برادر اسلامی ممالک میں مسائل کا سفارتی حل تلاش کیا جائے، موجودہ خلیجی تنازع کے حل کے لیے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔


Share: