ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / قدرتی آفات کے باعث ہر سال26 ملین انسان غربت کا شکار

قدرتی آفات کے باعث ہر سال26 ملین انسان غربت کا شکار

Tue, 15 Nov 2016 16:38:56    S.O. News Service

واشنگٹن ،15نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )عالمی بینک کے ایک تازہ مطالعے کے مطابق قدرتی آفات کی وجہ سے دنیا بھر میں ہر سال چھبیس ملین انسان غربت کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہی آفات کے نتیجے میں ضمنی اقتصادی اثرات اور نقصانات کی مجموعی مالیت کا اندازہ چار سو پچاسی ارب یورو لگایا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مصنفین کے مطابق اس طرح انتہائی نوعیت کی تباہ کن قدرتی آفات کے کسی ملک کی خوشحالی پر شدید اثرات اب ماضی کے مقابلے میں ساٹھ فیصد تک زیادہ ہو چکے ہیں۔ عالمی بینک کے مطابق کسی بھی ملک یا خطے میں سیلابوں یا خشک سالی جیسی آفات کی سب سے زیادہ قیمت غربت کے شکار شہریوں کو چکانا پڑتی ہے۔


Share: