زیورخ، 10؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفاکی جانب سے پہلے بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں کرسچیانو رونالڈو کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیاہے۔سوئٹزر لینڈکے شہر زیورخ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں 31 سالہ رونالڈو نے لیونل میسی اورگریزمین کو شکست دی۔یاد رہے کہ ہسپانوی فٹبال کلب ریئل میڈرڈ کے پرتگالی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو نے دسمبر میں بیلن ڈی اور ایوارڈ بھی جیتا تھا۔بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز میں بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکہ کی کارلی لوئڈکوملا۔لیسٹر کے کلوڈیو سنیری کو مردوں کے بہترین کوچ کا ایوارڈ ملا جبکہ خواتین کی کوچ کا ایوارڈ سلویا نیڈ کو دیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ چھ سالوں سے بہترین فٹ بال کھلاڑی کو فیفا کے بیلن ڈی اور کیایوارڈ سے نوازا جاتا رہا ہے۔تاہم گذشتہ سال فیفا نے اس اعزاز سے رشتہ توڑتے ہوئے اپنا ایوارڈ متعارف کرایا۔