ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / فڑنویس نے کہا، اپوزیشن کا کوئی پہلوان دکھ نہیں رہاہے شرد پوار کا پلٹ وار ہم بچوں سے نہیں لڑتے

فڑنویس نے کہا، اپوزیشن کا کوئی پہلوان دکھ نہیں رہاہے شرد پوار کا پلٹ وار ہم بچوں سے نہیں لڑتے

Sat, 19 Oct 2019 19:47:53    S.O. News Service

ممبئی،19اکتوبر(آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے لئے تشہیر کے آخری مرحلے میں حکمراں اور اپوزیشن دونوں نے ہی اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔دونوں ہی پارٹی کے لیڈر ایک دوسرے کو لے کر جم کر بیان بازی کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ الزام تراشی کا دور بھی جاری ہے۔جمعہ کو وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں ان سے لڑنے کے لئے اپوزیشن کا کوئی پہلوان نہیں ہے۔اس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہا کہ وہ بچوں سے نہیں لڑتے۔پوار بیڈ ضلع کے ابیجوگائی میں ایک ریلی میں بول رہے تھے۔سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلی کہتے ہیں کہ ان کے پہلوان انتخابات میں ہے، لیکن اپوزیشن کا کوئی پہلوان دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے لیکن مہاراشٹر ریاستی کشتی یونین نام کی ایک تنظیم ہے، اور اس کے صدر کا نام شرد پوار ہے۔پوار نے کہاکہ میں تمام پہلوانوں کے ساتھ کھڑا ہوں اور وہ ہمیں پہلوانوں کے بارے میں بتا رہے ہیں،ہم بچوں کے ساتھ نہیں لڑتے ہیں۔این سی پی سربراہ نے سوال کیا کہ اگر کوئی مقابلہ نہیں ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ریاست میں ریلیاں کیوں کر رہے ہیں؟ پوار نے کہا کہ وہ خود الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں، لیکن حکمران بی جے پی اور شیو سینا کے لیڈر ان کا نام لئے بغیر ایک بھی تقریر نہیں دے سکتے۔مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات 21 اکتوبر کو ہونے والے ہیں۔24 اکتوبر کو پتہ چلے گا کہ ریاست میں اقتدار کی چوٹی پر کون سی پارٹی بیٹھے گی۔مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 سیٹیں ہیں۔


Share: